سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب، رانا سلیم احمد خان کاٹرانس جینڈر سکول کا دورہ۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے پاکستان کے پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا دورہ کیا اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد پر ہمیشہ سے ہی رسمی تعلیم کے دروازے بند رہے ہیں، محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب نے ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت اس کمیونٹی کی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے لیے مثالی اقدامات کیے  ہیں۔

گورنمنٹ گرلز کمپری سکول گلگشت میں قائم پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر سکول کے دورے کے موقع پر

ایڈیشنل سیکرٹری سکول جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی، سیکشن آفیسر و ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ کی فوکل پرسن حنا چوہدری اور دیگر افسران بھی ان کے  ہمراہ تھے