سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کی جانب سے سالانہ لرننگ فیسٹیول 2023 کی اختتامی تقریب کاپروقار انعقاد ہوا ۔جس میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ لرننگ فیسٹیول کی سرگرمیوں سے طلبہ میں سیکھنے کی استعداد میں اضافہ
ہو گا۔
تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہرالحق، سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض عباس، سیکشن آفیسر حنا چوہدری، سی ای او ادارہ تعلیم و آگہی بیلا رضا جمیل، ڈی ای او شیخ محمد رفیق، پرنسپل زریں اختر، ایجوکیشن آفیسر بریحہ زینب اور خواجہ مظہر صدیقی سمیت تعلیمی افسران، اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔